قربانی پردیئے گئے بیان کی علماء نے تنقیدکی
جے پوریکم جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)اداکار عرفان خان کی جانوروں کی قربانی کو لے کر دیے بیان کو لے کر علماء نے تنقیدکی ہے۔جے پور شہر قاضی اور ایک مسلمان تنظیم کے عہدیدار نے اداکار عرفان خان کو اپنے کیریئر پر توجہ مرکوز کرنے کی نصیحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ مذہب پربات کرنے سے پہلے اس کے بارے میں مکمل معلومات حاصل کریں۔قاضی شہرمولاناخالدنے کہاکہ عرفان خان کو مذہب کا علم نہیں ہے، اگر مذہب کا علم ہوتا تو جانوروں کی قربانی کو لے کر بیان نہیں دیتے۔انہوں نے کہا کہ عرفان خان کو اپنے کیریئرپرتوجہ دینا چاہئے اور مذہب کے بارے میں مکمل معلومات کے بعد ہی کچھ بولنا چاہئے۔مذہب کو لے کر الجھن پھیلانامناسب نہیں ہے۔ایک تنظیم کے عہدیدار مولانا عبد الواحد نے کہا کہ عرفان خان کواپنی توجہ اپنے کیریئرپرمرکوزکرناچاہئے، وہ مذہب کے بارے میں زیادہ نہیں سمجھتے ہیں۔انہیں اس طرح کی باتیں نہیں بولنی چاہئیں۔واضح رہے کہ اداکار عرفان خان نے گزشتہ دنوں اپنی فلم مداری کی تشہیر کے دوران نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے معصوم جانور کی قربانی کو لے کر متنازعہ بات کہی تھی۔